۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ملتان، مومنین کی استقامت رنگ لے آئی، دو افراد رہا

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے، ضلعی انتطامیہ کی جانب سے زبان بندی ہونے پر خطاب نہ کرسکے، جبکہ اُنہوں نے دھرنے کے شرکاء کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان انتظامیہ کی جانب سے 6 اکتوبر کو گرفتار کیے گئے 6 شیعہ افراد کی رہائی کے لیے گزشتہ روز سے جاری، پولیس نے انتطامیہ نے 2 افراد رہا کر دیے، مظاہرین کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان۔

اطلاعات کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت دھرنے میں پہنچ گئی، دھرنے کے شرکاء کا لبیک یاحسین کے نعروں سے استقبال، رات بھر دھرنے میں عزادار ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سے جاری دھرنے کے نتیجے میں دو افراد حکیم لطیف اور منتظر مہدی کو رہا کردیا گیا جبکہ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے تمام افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہے۔

دھرنے کے شرکاء نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے آج ہمارے اسیروں کو رہا نہ کیا تو سی پی او آفس کی جانب سے مارچ کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے، ضلعی انتطامیہ کی جانب سے زبان بندی ہونے پر خطاب نہ کرسکے، جبکہ اُنہوں نے دھرنے کے شرکاء کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام پہنچایا۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .